بچھڑا کچھ اس اداسے کہ رُت ہی بدل گئی، اک شخص سارے شہرکوویران کرگیا

بچھڑا کچھ اس اداسے کہ رُت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہرکوویران کرگیا
رپورٹ۔ثمینہ ملک
اپنی خوبصورت آواز سے لاکھوں دلوں پرراج کرنے والے پاکستان کے ہردلعزیز کمپئیر‘سینئر ٹی وی میزبان طارق عزیز ۴۸ برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔اناللہ واناالیہ راجعون
لاکھوں دلوں پرراج کرنے والے‘دلکش اور گمبھیرآواز کے مالک طارق عزیز۸۲ اپریل ۶۳۹۱ء کو ہندوستان کے شہرجالندھرمیں پیداہوئے۔جالندھرکی ارائیں برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے والد کومیاں عبدالعزیز کو پاکستان کے نام سے اس حدتک محبت تھی کہ قیام پاکستان سے دس برس قبل ہی اپنے نام کے ساتھ ’پاکستانی‘لکھناشروع کردیاتھا۔۷۴۹۱ء
کو سارے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔ان کا سارا بچپن ساہیوال کی گلیوں میں کھیلتے اورپڑھتے گزرا۔ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کرنے کے بعد لاہورآگئے اورریڈیوپاکستان سے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ ۴۶۹۱ء میں ریڈیوپاکستان کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سن سے پہلے مرد اناؤنسرتھے۔۵۷۹۱ء میں نیلام گھر پروگرام شروع ہوا جس نے ان کی خوبصورت آواز اور عملی قابلیت کی بناء پر انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔یہ پروگرام اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ طویل عرصے تک لوگوں کے لہو کوگرماتارہااور بعد میں اس شوکو طارق عزیز شو کانام دے دیاگیا۔طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت تھے۔وہ نہ صرف ایک کامیاب کمپئیر کی حیثیت سے جانے گئے بلکہ نیوز کاسٹر‘شاعر‘ادیب‘اداکار‘صداکار‘سیاستدان اور مصنف کے طورپر بھی انہوں نے اپنی الگ پہچان بنائی۔ان کی سب سے پہلی فلم ’انسانیت‘۷۶۹۱ء میں ریلز ہوئی۔ اس کے علاوہ ان کی مقبول فلموں میں سالگرہ‘قسم اس وقت کی‘کٹاری‘چراغ کہاں روشنی کہاں‘اورہارگیاانسان قابل ذکرہیں۔انہیں ان کی فنی خدمات پربہت سے ایوارڈز مل چکے ہیں او رحکومت پاکستان کی طرف سے ۲۹۹۱ ء میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔سیاسی کیریر کا آغازکیا تو بھی پاکستانی قوم نے انہیں اپنی محبتوں سے نوازااور ۷۹۹۱ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔طارق عزیز ہردلعزیز انسان ہونے کے ساتھ ایک عمل دوست انسان بھی تھے۔ان کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔انہوں نے نہ صرف کالم لکھے بلکہ پنجابی زبان میں شاعری بھی کی۔ان کے کالموں کا مجموعہ ’داستان‘کے نام سے اور پنجابی شاعری کا مجموعہ ”ہمزاددادکھ‘شایع ہوچکاہے۔انہوں نے اردواورپنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں