کرونا وائرس کے وار جاری 24 گھنٹوں کے دوران 111 اموات ریکارڈ، مزید 4 ہزار 443 کیسز رپورٹ کیسز میں تیزی سے اضافہ اور اموات بڑھیں گی،حکومت نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 111 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 839 ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 56 ہزار 390 مریض صحت یاب ہو گئے۔صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 55 ہزار 878

کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 55 ہزار 581، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472، بلوچستان میں 8 ہزار 327، اسلام آباد میں 8 ہزار 857، آزادکشمیر میں 663 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 1081 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام ا?باد میں 83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے خبر دار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔ہسپتالوںمیں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں