کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیارکیا گیا یاقدرتی طور پر پھیلا؟ امریکی فوج کے سربراہ نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا، میڈیا پر اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ قیاس آرائیوں کا جنرل انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا جو کسی نتیجے پر نہیں پہنچے مگر ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونےکی جانب اشارہ کرتے ہیں، شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی حکام نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ کورونا وائرس چین نے لیبارٹری میں تیار کیا ہے جب کہ چین کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید کی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں